نئی دہلی: ہندووں کے جلوس پر نامعلوم افراد کا پتھراو، آگرہ میں مسلمانوں کے گھر جلا دیئے گئے

نئی دہلی: نئی دہلی میں ہندووں کے مذہبی جلوس پر پتھراو کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مسلم اکثریتی علاقے سے نامعلوم افراد کے پتھراو کے بعد ہندووں نے مسلمانوں کے گھر جلا دیئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے پولیس کی متعدد گاڑیاں جلا دیں۔ مسلم علاقوں میں ہندووں کے حملوں کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دی گئی، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں بھیج دی گئی۔

ادھر اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندوتوا ہجوم نے مسلمانوں کے 2 گھروں کو نذرآتش کر دیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھرم جاگرن سمانوئے سنگھ کے ہندو وادی ارکان نے شہر کے علاقے روناکتہ میں ایک جم کے مالک ساجد کے گھر کو آگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں