نگران وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔
درخواست گزار ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے، انہیں ریٹائرڈ ہوئے 2 سال مکمل نہیں ہوئے، آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔
دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں، وکیل احترام سے بات کریں۔
جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست گزار غلط قانون بتا رہے ہیں، وہ پاکستان سروسز رولز دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں