اسلام آباد: چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اہم اجلاس میں بارہ کرپشن کیسز کی باقاعدہ انکوائریز کی منظوری دیدی گئی ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 12 کرپشن کیسز کی باقاعدہ انکوائریز کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے حکام کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری جبکہ مقبول احمد لہڑی سابق سٹی ناظم کے خلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب کا کہنا تھ کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، اس کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا جبکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے اور انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟