نیوزی لینڈ: سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر یہ حکم سنایا ہے۔سابق وزیراعظم شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین بھی تھیں۔
اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔
کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔
سابق وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔
سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمعہ سود ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں