واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہوائیں اور بارش ، نظام زندگی متاثر

واشنگٹن : امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 80 میل فی گھنٹہ رفتارکی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے ، طوفانی ہواؤں نے بجلی کی تار اور سائن بورڈز بھی گرا دیے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
موسلادھار بارش سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
دوسری جانب میکسیکو میں بھی طوفانی ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا طوفان آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں طوفان سے سڑکوں اور انفرا سٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے میکسیکو شہر میں شدید بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں