وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملے پر مشاورت

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملے پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم کے زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے عدالت میں زیر سماعت کیس بارے مشاورت کی گئی، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرلی گی۔قبل ازیں پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فوری طور پر پنجاب کابینہ تشکیل دی جائے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں رانا اقبال، مہر اعجاز آچلانہ، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، یاور زمان ،منشا اللہ بٹ، حیدر علی گیلانی، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حسن مرتضیٰ، بلال اصغر وڑائچ، اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ، صبا صادق، رانا لیاقت علی اور سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں