نارتھ کیرولینا:شمالی کیرولینا کے امریکی باشندے جیسی جونز نے اپنے گھر کے باہر ایک بڑا انسانی ڈھانچہ نصب کیا ہے جسے کوویڈ 19 کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے ایک ‘سخت پیغام’ کہا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق ڈھانچے پر لکھا ہے ‘ ویکسین نہیں لگوائی، تم سے جلد ہی ملوں گا احمقو!’۔ اسے جیسی جونز نے اپنے گھر کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کیاہے ۔ ساتھ ہی اس نے ڈھانچے کی اطراف قبر کے کتبے بھی لگائے ہیں۔ایک قبر کے کتبے پر ‘یو وَیک’ یعنی ویکسین نہیں لگوائی تھی لکھا گیا ہے ۔ بقیہ کتبوں پر ‘یہ افواہ نہیں’، ‘یوٹیوب میرا ڈاکٹر’، اور میں نے ٹرمپ کی بات سنی تھی وغیرہ جیسے جملے کندہ کئے گئے ہیں۔جیسی جونز ایک وکیل ہیں اور وہ لوگوں کی کووڈ 19 کے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے اپنے پیغام کو بھرپور انداز میں لوگوں تک پہنچانا چاہتے تھے ۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج