پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا ملتوی کردیئے۔
پشاور ہائی کورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے ۔
عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کر دیا، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ، عدالت نے سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا تھے ۔
Load/Hide Comments