لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تاحال گورنر کو وصول نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس میں موجود نہیں جس کی وجہ سے سمری گورنر پنجاب تک نہیں پہنچ سکی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے سمری موصول نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو ابھی تک اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول نہیں ہوئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب گورنر پنجاب کو سمری موصول ہو گی تو اس کے بعد ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری