لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی، اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر آج رات دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی، گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر سکتے ہیں، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری