اسلام آباد: یکم اگست سے لیوی اور مارجن بڑھنے کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے تک کا اضافہ کرنے کا اردہ رکھتی ہے، پٹرول پر عائد لیوی مزید 10 روپے اضافے سے 20 روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے اضافے سے 10 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔اوگرا کی سمری کے بعد لیوی اور مارجن شامل ہوسکتے ہیں، اگر مارجن بڑھانے کا نوٹی فیکیشن آگیا تو وہ بھی ریٹ بڑھنے کا سبب بنے گا، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر مارجن 7 روپے فی لٹر تک کردیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اگست میں لیوی بڑھانے کی شرط عائد کررکھی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 31 جولائی کو کیا جائے گا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری