کراچی: سٹیٹ بینک نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔
کراچی میں سٹیٹ بینک کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،سپیشل بچوں نے ملی نغموں سے شرکا کے دل جیت لئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنا آخری عوامی رابطہ اسی سٹیٹ بینک عمارت میں کیا تھا ،سٹیٹ بینک کی بڑی جدوجہد ہے جس کی بدولت آج سٹیٹ بینک ملک کا بہترین ادارہ ہے اور اس کا کریڈٹ سٹیٹ بینک کی ٹیم کو جاتا ہے۔
Load/Hide Comments