کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مند امیدوار 30 اپریل تک اپنی درخواستیں پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلام آباد سیکریٹریٹ یا بلاول ہاؤس کراچی میں جمع کرواسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تجاویز طلب کرلیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، ٹکٹ ہولڈرز اور بلوچستان، سندھ، پنجاب کے ڈویژنل پارٹی صدور سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نئیر بخاری کے نام پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا