لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی اس ایل) کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد ہے۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 1، فل سالٹ 2، ہیری بروک2، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ ویزے 26 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟