پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

پشاور: مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔سابق وزیر مملکت و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان کی ضمانت کیلئے درخواست پر مرادن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سماعت کی۔مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کی جانب سے ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی اسکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے، اس غیرقانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں