پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، 4 اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑ نے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو بڑا دھچکا لگ گیا، 4 ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے سردار خرم لغاری نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ پانچ چھ ایم پی ایز پارٹی چھوڑ رہے ہیں،عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خرم لغاری نے کہا ہے کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا ہوا کچھ اور،اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفیٰ دیں گے، تین چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے، وزارت نہ ملنے پر ناراض ہونے کے سوال پر خرم لغاری نے جواب دیا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں