چلی میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

سان تیاگو: چلی میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کےساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکوں پر بڑی ریلی نکالی گئی، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، نوجوانوں نے رکاوٹوں کو آگ لگا دی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مہنگائی اور بے روز گاری کے فوری اقدامات نہ کئے تو دوسال سے جاری مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں