چیف سیکرٹری جواد رفیق اور آئی جی انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی جگہ کامران علی افضل کو تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے راؤ سردار کے نام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزہیں جبکہ راؤ سردار ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں