لاہور:محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ (ن )نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئےرہنماؤں اورکارکنوں کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما،کارکنان شریک ہوں گے اورمحسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی جبکہ ان کی نمازہ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا