کوئٹہ : کوئٹہ میں پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد کرایا گیا جس میں مالی مشکلات کے سبب کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کے کھلاڑی شرکت نہ کرسکے۔پاکستان سپورٹس بورڈ میں کراٹے چیمپین شپ منعقد ہوئی جس میں شریک ہر کھلاڑی نے جیتنے کی غرض سے جم کرمدمقابل کو چت کرنے کے خوب داو پیچ کھیلے۔ ان مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے۔چیمپین شپ میں کوئٹہ کے 20 کراٹے کلبز کے مابین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع اور صوبوں کے کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کے سبب مقابلوں کا حصہ نہیں بنا سکے۔ مقابلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دے کرانکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا