اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میچز میں سٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کے داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کئے جائیں گے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج