کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان سپر لیگ 6 کو ملتوی کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اب تک پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت 7 ارکان کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے سابق لیجنڈ وسیم اکرم کو بھی فوری طور پر لیگ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں ہائی ذیابیطس کے مریض ہونے کے سبب احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments