گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور افریقہ کو گلوبل وارمنگ سے شدید نقصانات کاسامنا کرنا پڑا، مالی امداد کے بغیر ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں