گورنر پنجاب عمر سرفراز کی چودھری پرویز الہی سے ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چودھری پرویز الہی سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری پرویز الہٰی پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایوان کا تقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے، ‏پارلیمان کا تقدس اور آئین کا تحفظ اسمبلی ممبران کی ذمہ داری ہے‏۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، یہ مجھے اپنی طرف سے ختم کرکے گئے ، شہباز شریف کے فون پر یہ کارروائی ہوئی، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، یہ سپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے، میرا بازو توڑ دیا ہے، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں