اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈنگ سکرتا ہے، ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری