ہیری ایک اور شاہی لقب سے محروم ہوگئے

لندن : شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے استعمال ہونے والا برطانوی شاہی لقب’ہز رائل ہائینس’ ہٹا دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کو ہٹا دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔
معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کو چھوڑ کر 2020 سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔
جس کے بعد سے شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں