گجرات (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سٹی‘ یوتھ آرگنائزیشن اور تمام جیالے ساتھ ہیں ہر ایک کا حق ہے کہ وہ اختلافِ رائے کر سکتا ہے نوجوانوں‘ ساتھیوں کا حق ہے کہ میرا رویہ اور کام اگر دُرست نہیں ہے تو یہ اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتے ہیں لیکن ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ ہی‘ جماعت یا تنظیموں کے اندر اختلاف رائے ہوتے ہیں یہ زندگی کی علامت ہیں گجرات کے سینئر صحافی جانتے ہیں کہ میاں مشتاق پگانوالہ‘ چوہدری احمد مختار‘ بھٹو شہید کی زندگی میں بھی پارٹی کارکنوں کو اختلافات رہتے تھے لیکن مقصد و محور پیپلز پارٹی ہی تھے یہ صورت حال پیپلز پارٹی میں ہی نہیں بلکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی میں بھی ہے اختلاف رائے کرنا ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے پارٹی چیئرمین کی آمد کے حوالے سے جو کارکن ناراض ہیں اُنہیں واضح کرتا چلوں کہ اُنکے شیڈول کی تبدیلی کی وجہ سے نہ تو میرے بھائی اور نہ ہی پارٹی کے کسی دوسرے راہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد